میشا شفیع کا ہتک عزت کا دعویٰ، حکم امتناع کالعدم قرار

لاہور ہائی کورٹ نے معروف گلوکارہ میشا شفیع کے علی ظفر کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سیشن عدالت کا حکم امتناع کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سیشن عدالت کا حکم امتناع کالعدم کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ میشا شفیع کے دعوے میں الزامات مختلف ہیں، اس پر الگ سماعت ہوسکتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ ہتک عزت ثابت کرنے کے لیے شہادت، گواہ اور الزامات کی نوعیت بھی مختلف ہیں، ہتک آمیز بیان سے متاثرہ فرد ثبوتوں کی بنیاد پر داد رسی کا دعویٰ کرسکتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی ظفرکی دلیل ماننے کا مطلب ہوگا کہ وہ کیس کی آڑ میں ہتک آمیز مہم چلاسکتا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کا حکم امتناع کالعدم کرکےٹرائل کورٹ کو سماعت کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں