یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے اپنی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی ہے۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے تک فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی اور اس کا نوٹیفکیشن 31 اگست کو کیا جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق 31 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ یہ قیمتیں اگلے 15 دن کیلئے ہوں گی۔
اس سے قبل 15 اگست کو جاری ہونے والی نوٹیفکیشن میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔
اس وقت پیٹرول کی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہے۔