سری لنکا میں ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم مہندا راجاپاکسے اور ان کے قریبی اتحادیوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اس ہفتے حکومت مخالف مظاہرین اور راجاپاکسے کے حمایتیوں کے مابین تصادم کے بعد سابق وزیراعظم نے اسی ہفتے پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
سری لنکا شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے اور کئی ہفتوں سے ملک گیر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ عدالت کی جانب سے مہندا راجاپاکسے ان کے بیٹے نمل اور پندرہ قانون سازوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ملک نہیں چھوڑ سکتے۔
عدالت کی جانب سے پولیس کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ حکومت مخالف مظاہرین پر حملوں کی شفاف تحقیقیات کرے۔ ان پر تشدد واقعات میں 225 افراد کو اسپتال جانا پڑا تھا۔