مہاتیر محمد کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل گئی۔

مہاتیر محمد کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق مہاتیر محمد کو ڈاکٹرز نے فزیوتھراپی ، باقاعدگی سے چیک اپ کروانے اور فی الحال مہمانوں سے نہ ملنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ دل کےعارضے میں مبتلا 96 سالہ مہاتیر محمد طبیعت خراب ہونے پر پچھلے ماہ اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں