برطانیہ سے آنے والے 18 سال سے زائد عمر کے مسافروں کو کرونا وائرس کی مکمل ویکسینیشن کے تحت پاکستان میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
حالیہ سفری ہدایات کے مطابق مسافروں کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ آمد کے وقت اپنے ساتھ کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لے کر آئیں۔
اسکے علاوہ چھ سال یا اس سے زیادہ عمر کے مسافروں کو سفر کے آغاز سے 72 گھنٹے قبل کرونا کی منفی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔
ایسے افراد جو ان نئی پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے
بغیر پاکستانی پاسپورٹ والے 18 سال سے کم عمر کے افراد۔
ایسے مسافر جنہیں ڈاکٹرز نے کرونا ویکسین لگانے کا مشورہ دیا ہو اور ان کے پاس اسکا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی موجود ہو۔
ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پہنچنے پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ مثبت آنے والے افراد کو 10 دن کے لیے اپنے اخراجات پر قرنطینہ کرنا ہوگا۔ آئسولیشن کے آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا اور اگر نتیجہ منفی آیا تو مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔
پاکستان آنے والے مسافروں کو بھی پاس ٹریک ایپ کے ذریعے یا ویب پر مبنی فارم کے ذریعے اپنی رابطہ کی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔
پاکستان نے نئے اومی کرون ویرینٹ کے پھیلنے کے بعد اپنی ٹریول ایڈوائزری کو اپ ڈیٹ کیا ہے.