مودی “بیٹی بچاؤ کو بیٹی پٹاؤ” کہہ گئے، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بیٹی بچاؤ کو بیٹی پٹاؤکہہ گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق بنایا گیا۔

نریندر مودی کو بیٹی پڑھاؤکہنا تھا یانہیں؟ ٹیلی پرامٹرپھرخراب ہوایا نہیں؟کچھ پتا نہیں چلا۔

اس معاملے پر کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو دماغ میں تھا وہ مودی کی زبان پرآگیا۔

اپوزیشن کاکہنا ہے کہ دائیں بازو کا انتہا پسند میڈیا اب کیوں خاموش ہے؟ راہول گاندھی کی زبان ایسے پھسلی ہوتی تو اسٹوڈیو میں پٹاخے پھوٹ رہے ہوتے۔

بھارتی وزیراعظم کی زبان پھسلنے کےمعاملے پر سوشل میڈیا پر بھی مودی کا مذاق بن گیا۔

نریندر مودی کی اس غلطی پر سوشل میڈیا صارفین ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑ گئے اور ان پر کئی مزاحیہ میمز بن گئیں۔

https://twitter.com/Goswami66235960/status/1484129485645500416?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1484129485645500416%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30276695

https://twitter.com/SumanSh42478368/status/1484155395723907072?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1484155395723907072%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30276695

https://twitter.com/TendulkarRanjan/status/1484718280841465858?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1484718280841465858%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30276695

اپنا تبصرہ بھیجیں