پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منشا پاشا نے اپنی طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کردی۔
منشا پاشا نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’وہ گزشتہ 10 دن سے شدید بیمار ہیں اور اب وہ آہستہ آہستہ صحتیاب ہورہی ہیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’اس موقع پر اپنی فیملی کی شُکرگزار ہوں کہ جنہوں نے میری دیکھ بھال کی اور مجھے واپس صحتیابی کی طرف لیکر آئے۔‘
منشا پاشا نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم دعا کریں کہ میں جلد صحتیاب ہوجاؤں۔‘