ملک میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرلیا گیا۔
انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ستمبر میں ہونے والی مہم رواں سال کی تیسری قومی مہم تھی جس میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی گئی۔
انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرلیا گیا اور مہم میں 3 لاکھ 35 ہزار ورکرز نے گھر گھر جا کر ہدف حاصل کیا۔
انسدادِ پولیو پروگرام کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کے مطابق رواں برس پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس میں واضح کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔