سی می وی 4 کیبل کٹ جانے کے سبب ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ 1 ٹیرا بائٹ تک کم ہوگئی۔
ٹیلی کام ذرائع کے مطابق پاکستان سے افریقہ جانے والے انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہوگئی ہے، متاثرہ سی می وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کاکام جنوری میں مکمل ہوگا۔
ذرائع ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ رش کےاوقات میں متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ٹیلی کام ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ ٹریفک دیگر کیبلزپر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں فجیرہ کے قریب 40 ٹیرا بائیٹ کی 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کے سبب ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک کمی آگئی تھی۔