پاکستان میں کورونا وائرس مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 594 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔
کورونا کے حملے جاری، ملک بھرمیں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد 10 ہزار 184 ہو گئی، مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہے۔
24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید 594 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا سے متاثر 637 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 941 تک پہنچ گئی ہے۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 207 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 24 ہو گئی ہے۔
Statistics 2 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 45,585
Positive Cases: 594
Positivity %: 1.30%
Deaths :8
Patients on Critical Care: 637— NFRCC (@NFRCCofficial) January 2, 2022
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 585 کوروناٹیسٹ کیے گئے، تاحال 2 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔