ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 81 افراد انتقال کر گئے جب کہ 1ہزار 897 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46 ہزار 231 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 1897 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 81 افراد انتقال کر گئے۔
Statistics 21 Sep 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,231
Positive Cases: 1897
Positivity % : 4.10%
Deaths : 81
Patients on Critical Care: 4846— NFRCC (@NFRCCofficial) September 21, 2021
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک ممیں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد سے کم ہوکر تقریباً 4 فیصد رہ گئی۔
اس کے علاوہ وبا سے متاثرہ تشویش ناک کیسز کی تعداد 4846 ہے۔