حکومت کے واضح اعلانات کے باوجود ملک میں چینی 105 سے 115روپے تک فروخت ہو رہی ہے ، ادارہ شماریات حقائق سامنے لے آیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق کراچی والوں کیلئے سرکاری نرخ کے مقابلے میں چینی سب سے زیادہ مہنگی ہے ، کراچی میں چینی کی فی کلو فروخت 115روپے تک ہے ،راولپنڈی ، لاہور ، ملتان کوئٹہ میں چینی 110 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔ حیدر آباد ، پشاور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 160 روپے کلو تک ہے ، بہاولپور اور بنوں میں بھی چینی 108روپے کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے ۔
سیالکوٹ میں چینی کی قیمت 107روپے فی کلو تک ہے ، فیصل آباد میں چینی 106 روپے فی کلو تک میں بیچی جا رہی ہے ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ،سکھر ، خضدار میں چینی کی قیمت 105روپے ہے ۔