پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 700 روپے اور فی اونس 5 ڈالر سستا ہوگیا۔ دو روز کے دوران فی تولہ قیمت میں 750 اور فی اونس میں 9 ڈالر کمی ہوچکی ہے۔
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ مزید 700 روپے کمی سے ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 601 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 767 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں اکتوبر 2021ء کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا