ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے سے 106996 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 98 ہزار 80 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے کے بعد 1825 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں