ملک میں‌فی تولہ سونے کی قیمت میں‌کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمت 100 روپے فی تولہ کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر 106481 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1811 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں