ملک میں‌سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 850 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 850 روپے کمی کے بعد ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 25 ہزار 250 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کا دام 728 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 382 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر ایک ڈالر کم ہوکر 1791 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں