ملک بھر میں کورونا وائرس سے 11 ہلاکتیں، 400 نئے کیسز رپورٹ

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42373 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 11 ہلاکتیں ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.94 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28558 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 77 ہزار 560 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22845 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 277 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 157 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں