پاکستان میں مہلک کورونا وائرس کے باعث اموات میں کمی آ رہی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 افراد کی اموات کے بعد مجموعی طور پر 28 ہزار 767 پاکستانی کورونا کے باعث دم توڑ چکے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں نئے 372 کیسز سامنے آئے ہیں ، پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 825 تک پہنچ گئی ہے ، ملک بھر میں 12 ہزار 452 ایکٹو کیسز ہیں ۔
Statistics 5 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 45,307
Positive Cases: 372
Positivity %: 0.82%
Deaths : 6
Patients on Critical Care: 854— NFRCC (@NFRCCofficial) December 5, 2021
سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 76 ہزار 674 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، سات ہزار 626 افراد کا انتقال ہوا جبکہ چھ ہزار 277 اب بھی زیر علاج ہیں ۔
پنجاب کورونا سے متاثر دوسرا بڑا صوبہ مگر اموات کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے ، پنجاب میں 13 ہزار 37 افراد کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں ، پانچ ہزار 21 اب بھی ہسپتالوں میں علاج کرا رہے ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 316افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، پانچ ہزار 585 کی اموات ہوئیں جبکہ 719 موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔
این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ سات ہزار 887 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، 958 کا انتقال ہوا جبکہ 344 مریض اب بھی موجود ہیں ۔
گلگت بلتستان میں دس ہزار 413 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 360 افراد مہلک وائرس کا مقابلہ نہ کر پائے اور زندگی کی جنگ ہار گئے گلگت میں کورونا کے تین ایکٹو کیسز ہیں ۔
بلوچستان میں 33 ہزار 506 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جن میں سے 53 زیر علاج ہیں ۔ بلوچستان میں کورونا وائرس نے 360 افراد کی زندگیاں نگلیں ۔
ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 576 افراد مہلک وائرس کا شکار ہوئے ، 742 مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 33 ہزار 799 نے مہلک وائرس کو شکست دی ، آزاد جموں و کشمیر میں 35 افراد تاحال موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں.