ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 71 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، 2580نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس مزید 71 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2580 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اموات کے بعد ملک بھر میں کوویڈ سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27206ہو گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1223841تک پہنچ چکی ہے ۔


سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، سندھ میں 450126افراد میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے جن میں سے 7258 افراد مہلک وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں ۔سندھ میں کورونا کے 29409 مریض زیر علاج ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثر دوسرا بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں 421800افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ، 12396 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے ، پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں 22759اریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں کورونا سے171072 افراد متاثر ہوئے ، پانچ ہزار 395 مہلک وائرس کے باعث زندگی کی باز ہار گئے جبکہ 7164موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، اسلام آباد میں104114 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 902 اموات ہوئیں جب کہ 2932 اب بھی زیر علاج ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں