ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ تین چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 553 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 ہوگئی۔
Statistics 8 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 52,327
Positive Cases: 2799
Positivity %: 5.34%
Deaths :37
Patients on Critical Care: 1668— NFRCC (@NFRCCofficial) February 8, 2022
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 799 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 90 ہزار 103، سندھ میں 5 لاکھ 53 ہزار 112، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 4 ہزار 84، بلوچستان میں 34 ہزار 853، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 945، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 987 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 ہزار 826 کیسز رپورٹ ہوئے۔