ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔
سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 45 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہیں ، جن میں 42 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
اسکے علاوہ حیدرآباد میں 01 اور ٹھٹھہ میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ نومبرمیں ڈینگی کے 446 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اکتوبرمیں ڈینگی کے 1864 کیس رپورٹ ہوئے اور ستمبر میں ڈینگی کے 603 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ سندھ میں اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 4154 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ رواں سال سندھ میں ڈینگی وائرس سے 15 اموات ہوچکی ہیں۔
وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4199 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد میں ڈینگی کے وار کم ہونے لگے ، چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 32 شہری میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
جبکہ 2 شہری جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 19 ہوگئی۔
اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2412 ہوگئی ہے۔
جبکہ شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے19 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر شہری علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1787 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
ملتان کے نشتراسپتال میں ڈینگی کے 31 مریض زیرعلاج ہیں۔
نشتراسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زیرعلاج 26 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی جبکہ 05 مریض کی رپورٹ کا انتظار ہورہا ہے۔
نشتراسپتال کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈینگی میں مبتلا مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔