ملک بھر میں‌ 24 گھنٹے میں مزید 02 اموات، 359 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 02 افراد جان سے گئے جبکہ 359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,894 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,292,406 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 359 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 406 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 890 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 380 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 088، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 354، بلوچستان میں 33 ہزار 614، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 651 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 02 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 894 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 000 ہزار 798 افراد کے کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں