ملک بھر میں‌کورونا وائرس سے 9 افراد ہلاک، 391 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 575ہو گئی ۔ گزشتہ گھنٹوں میں 9افراد جاں بحق ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں 12لاکھ 78ہزار 571افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ، 23ہزار 270ایکٹؤ کیسز ہیں جبکہ 12 لاکھ 26ہزار 906افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ہے ۔

سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں کورونا سے چار لاکھ 72 ہزار 925 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ، سات ہزار 599 افراد جاں بحق ہوئے ، 13 ہزار 738ایکٹو کیسز ہیں ۔

پنجاب میں کورونا سے چار لاکھ 41 ہزار 493 افراد متاثر ہوئے ، 12 ہزار 962 کا انتقال ہوا جبکہ صوبے میں 7 ہزار 666ایکٹو کیسز ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 846 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔ پانچ ہزار 782 کی اموات ہوئیں ، ایک ہزار 369اب بھی زیر علاج ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ سات ہزار 223 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ، 947جاں بحق ہوئے جبکہ 323موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

گلگت بلتستان میں بھی کورونا نے 10 ہزار 398افراد کو متاثر کیا ، 186 مہلک وائرس سے زندگی کی جنگ ہار گئے جبکہ 17 تاحال زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 498 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،741 جانبر نہ ہو سکے ، ریاست میں 44 ایکٹو کیسز ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں