اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 02 افراد جان سے گئے جبکہ 259 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,872 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,291,108 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 259 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار 108 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 090 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 164 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 80 ہزار 976، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 259، بلوچستان میں 33 ہزار 551، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 640 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 02 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 872 تک پہنچ گئی۔
Statistics 19 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 42,640
Positive Cases: 259
Positivity %: 0.60%
Deaths : 2
Patients on Critical Care: 656— NFRCC (@NFRCCofficial) December 19, 2021
اس کے علاوہ سندھ میں7649، خیبرپختونخوا میں 5907، اسلام آباد میں964، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 745 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 589 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 656 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.60 فیصد رہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے251افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 52ہزار647مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 821 ہزار 495 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔