کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 737 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 254 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 185، سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 820، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 75، بلوچستان میں 33 ہزار 484، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 412، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 722 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 556 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Statistics 1 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 42,381
Positive Cases: 414
Positivity %: 0.97%
Deaths : 9
Patients on Critical Care: 896— NFRCC (@NFRCCofficial) December 1, 2021
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ 28 ہزار 156 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 381 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 42 ہزار 354 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 896 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔