کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 777 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 161 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 519، سندھ میں 4 لاکھ 76 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 383، بلوچستان میں 33 ہزار 507، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 930 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 579 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Statistics 6 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 42,944
Positive Cases: 336
Positivity %: 0.78%
Deaths : 10
Patients on Critical Care: 862— NFRCC (@NFRCCofficial) December 6, 2021
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 22 لاکھ 52 ہزار 342 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 944 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 46 ہزار 464 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔