گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ملک بھر میں کورونا وائر س کے سبب مزید 84افراد انتقال کرگئے جبکہ چار ہزار 62 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 161 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 497ہو گئی ہے۔
Statistics 9 Sep 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 63,161
Positive Cases: 4062
Positivity % : 6.43%
Deaths : 84
Patients on Critical Care: 5383— NFRCC (@NFRCCofficial) September 9, 2021
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار73 ،خیبرپختونخوا پانچ ہزار 175، اسلام آباد 879، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 714 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 41 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 66 ہزار 564، پنجاب میں چار لاکھ8 ہزار 758، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 840، بلوچستان میں 32 ہزار 480، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109ہو گئی ہے۔