ملک بھر میں‌کورونا وائرس سے 42 افراد ہلاک، 5،830 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ سات پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 372 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 263 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 83 ہزار 779، سندھ میں 5 لاکھ 46 ہزار 141، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 97 ہزار 937، بلوچستان میں 34 ہزار 557، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 768، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 758 جبکہ آزاد کشمیر میں 39 ہزار 323 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں