ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ نو چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا وائرس سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 420 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہوگئی۔
Statistics 4 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 64,121
Positive Cases: 6377
Positivity %: 9.94%
Deaths :48
Patients on Critical Care: 1618— NFRCC (@NFRCCofficial) February 4, 2022
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 85 ہزار 810، سندھ میں 5 لاکھ 47 ہزار 920، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 99 ہزار 195، بلوچستان میں 34 ہزار 634، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 837، اسلام آباد میں ایک لاکھ 30 ہزار 373 جبکہ آزاد کشمیر میں 39 ہزار 894 کیسز رپورٹ ہوئے۔