ملا عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب پہلی مرتبہ منظر عام پر

افغان طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب پہلی بار منظرعام پر آگئے ہیں۔ واضح رہے کہ وہ اس وقت افغانستان کے وزیر دفاع بھی ہیں۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں افغان میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابل میں سردار محمد داؤد خان اسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملا یعقوب نے کہا کہ میرے اور آپ کے درمیان فاصلے ختم ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

ملا یعقوب کی ویڈیو طالبان کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ریلیز کی ہے جس میں وہ پشتو زبان میں افغانستان میں صحت سے متعلق امور پر اظہار خیال کر رہے ہیں۔

ملا یعقوب نے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران دعویٰ کیا کہ ایسا وقت بھی آئے گا کہ جب افغانستان کے لوگوں کو علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔

27 سالہ ملا یعقوب طالبان تحریک کے نائب امیر یہیں۔ انہوں نے ابتدائی دینی تعلیم پاکستان کے مدارس میں حاصل کی ہے۔

ملا یعقوب کا شمار طالبان تحریک کے ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جن کی تصاویر تک دستیاب نہیں ہیں اور بہت کم لوگ انہیں پہچانتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں