ملالہ یوسفزئی کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی تقریب کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اُن کیلئے دنیا بھرسے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ اس سال کئی وجوہات کی بنا پرخبروں میں رہیں، سب سے پہلے ووگ کے سرورق پران کی خاصی گلیمرس تصاویروائرل ہوئیں اور پھراسی میگزین کو دیے جانے والے انٹرویومیں شادی سے متعلق ملالہ کے خیالات نے سوشل میڈیا پرخاص ہنگامہ برپا کیے رکھا۔
ابتداء میں شادی پریقین نہ رکھنے والی ملالہ نے اس انٹرویو کے 6 ماہ بعد ہی اچانک پی سی بی عہدیدارعصر ملک کے ساتھ شادی کا اعلان کرکے بھی سب کو حیرت سے دوچارکیا۔
ملالہ کا نام ایک بار پھرزیرگردش ہونے کی تازہ ترین وجہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری لینا ہے، 24 سالہ گل مکئی کی ٹائم لائن مبارکباد اور نیک خواہشات سے بھرپورہے.
ملالہ کے مداحوں نے سوات میں چائلڈ ایکٹوسٹ ہونے سے لے کر آکسفورڈ گریجویٹ بننے تک کے اس سفر کو ‘متاثر کن’ قرار دیا ہے۔ مبارکباد دینے والوں میں بالی ووڈ اسٹار دیا مرزا بھی شامل ہیں جنہوں نے ملالہ کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی بھرپورخوشی کااظہارکیا۔
Wooohooooo 🙌🏼💪🏼❤️ Congratulations!!! https://t.co/F1O3LuIODz
— Dia Mirza (@deespeak) November 27, 2021
اگست 2017 میں آکسفورڈ میں داخلہ لینے والی ملالہ نے فلسلفہ، سیاست اور معاشیات کے مضامین میں ڈگری لی،یہی مضامین آکسفورڈ سے بینظیر بھٹو اور عمران خان نے بھی پڑھے تھے۔
ملالہ اپنی گریجویشن مکمل کرچکی ہیں تاہم باقاعدہ تقریب کا انعقاد اب ہوا ہے۔ گزشتہ سال گریجویشن کے بعد ملالہ نے اپنی ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ خوشی اور شکریہ کا اظہار کرنا مشکل ہو رہا ہے میں نہیں جانتی کہ آگے کیا ہوگا۔ فی الحال نیٹ فلکس، مطالعہ اور نیند ہو گی’۔
Hard to express my joy and gratitude right now as I completed my Philosophy, Politics and Economics degree at Oxford. I don’t know what’s ahead. For now, it will be Netflix, reading and sleep. 😴 pic.twitter.com/AUxN55cUAf
— Malala Yousafzai (@Malala) June 19, 2020
اس اہم موقع پر ملالہ کے والد اور شوہر کی جانب سے بھی ٹویٹس سامنے آئیں۔
A moment of joy and gratitude. @Malala officially graduates from @UniofOxford 👩🎓 pic.twitter.com/bml76UHoiD
— Ziauddin Yousafzai (@ZiauddinY) November 26, 2021
عصر اور ملالہ کی پہلی ملاقات جون 2018 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہوئی جہاں وہ دوستوں سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔ اسی حوالے سے عصر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ملالہ کے گریجویشن ڈے پر وہ جگہ جہاں ہم پہلی بار ملے تھے، کچھ زیادہ خاص محسوس ہوئی۔
پاکستان کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ امن کے نوبل انعام،سخاروف اورورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زائد اعزازات احاصل کرچکی ہیں۔