راولپنڈی: آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر اورغیر انسانی فوجی محاصر ہ جاری ہے اور آبادی کے تناسب میں جبری تبدیلی کی جارہی ہے، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں سے مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی بحران پیدا ہوچکا ہے اور علاقے کی مخدوش صورتحال نے علاقائی سلامتی کو داو پر لگادیا ہے۔
…Resolution of #Kashmir dispute as per #UN Resolutions and aspirations of Kashmiri people is imperative for enduring peace and stability in the region”#COAS. (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 5, 2021
آرمی چیف نے مزید کہا کہ تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے اور خطے میں دیر پا امن و استحکام کے لئے تنازع کا حل ناگزیر ہے۔