مغربی ممالک یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں، روس کا مطالبہ

روس نے مغربی ممالک سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ نے مغرب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے یورپی سیکیورٹی کے ارد گرد کی صورتحال کو نازک قرار دیا۔ 

یوکرین نے آج امریکا کی بڑھتی ہوئی فوجی امداد پر وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا شکریہ ادا کیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو ٹینک شکن ہتھیار فراہم کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں