معروف شاعر اور ادیب سرفراز شاہد طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
سرفراز شاہد سخت پیغامات کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کرنے کی اپنی غیر معمولی مہارت کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک یکساں مقبول تھے۔
ان کی تخلیقات اردو ادب کا عظیم اثاثہ ہیں جس میں انہوں نے مزاحیہ شاعری کی نئی جہتیں متعارف کروائی، انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھیں ہیں جن میں مزاحیہ شاعری کے مجموعے اور نظمیں شامل ہیں.
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
معروف مزاحیہ شاعر سرفراز شاہد کا انتقال ہو گیا ہے
اللہ تعالی انکے درجات بلند کرے pic.twitter.com/pjdsFzV0TY— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 26, 2021
سرفراز شاہد نے فنی خدمات میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، امیر خسرو ایوارڈ، پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ملکی و بین الاقوامی اعزازات حاصل کیے۔