معروف اداکار مسعود اختر کو طبیعت ناساز ہونے پر گنگارام اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
اہلیہ مسعود اختر کے مطابق مسعود اختر کی صبح طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔
اہلیہ نے مسعود اختر کے صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ ٹی وی ڈراموں سے مقبولیت پانے والے فن کار مسعود اختر نے کئی فلموں میں ولن کی حیثیت سے کام کیا۔
فلم ’سنگدل‘ میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا، اداکار مسعود اختر کو فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔