مصری سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک فضائی کمپنی کے طیارے میں دوران پروازمصری اداکار محمد رمضان کے ساتھ رقص کرنے والی فضائی میزبانوں کی قومیت کی شناخت ہوگئی ہے۔
دونوں کا تعلق جرمنی سے ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ادکار محمد رمضان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس کے ساتھ ایک طیارے میں دو لڑکیاں رقص کررہی تھیں۔ یہ دونوں لڑکیاں اس پرواز میں میزبان تھیں اور طیارے کے عملے کا حصہ تھیں۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مصری سول ایوی ایشن کی طرف سے اس کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاہم اب پتا چلا ہے کہ یہ پرواز اور اس کی میزبان جرمن ہیں۔
ان کا تعلق مصر سے نہیں۔اس خبر سے منسلک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین میزبان مصری اداکار کے ساتھ طیارے میں بےخوف ڈانس میں مصروف ہیں۔مصری سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ مصر کی فضائی سروس کا عملہ اخلاقی حدود وقیود کا پابند ہے اور ایسی کوئی بھی متنازع حرکت نہیں کرتا۔