مشینی آنکھ سے 88 سالہ خاتون کی بینائی بحال

برطانیہ میں 88 سالہ خاتون کی بینائی بایونک آنکھ کی مدد سے دوبارہ بحال کردی گئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 88 سالہ خاتون کی ایک آنکھ کی بینائی ’ ڈرائی آئیز‘ (ایک بیماری جس میں آنسوؤوں کے غدود کام کرنا چھوڑ دیتے اور نمی نہ ہونے کی وجہ سے پر دہ چشم پر زخم ہوجاتے ہیں) کی وجہ سے ختم ہوگئی تھی۔

خاتون کی بینائی بحال کرنے کے لیے لندن میں واقع آنکھوں کے اسپتال مور فیلڈ میں ان کی متاثرہ آنکھ کی جگہ بایونک ( مشینی) آنکھ لگائی گئی۔ اس انقلابی بایونک ٹرانسپلانٹ کے بعد مریضہ کی آنکھ نے دماغ کو بصری سگنلز بھیجنے شروع کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں