مسٹر گوگل کیوں‌کہتے ہیں‌خود ہی بتا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کرکٹر محمد حارث نے خود کو مسٹر گوگل کہے جانے کی وجہ بتادی۔

ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ان کا انٹرویو شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے اپنی جدوجہد کا ذکر کیا۔

محمد حارث نے بتایا کہ میں نے ٹیب بال سے کرکٹ شروع کی، سال 15-2014 میں کرکٹ اکیڈمی جوائن کی، عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے انڈر 16 میں موقع نہیں ملا، پھر انڈر 19 کا موقع ملا اور پشاور ڈسٹرکٹ سے کھیلے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی دو سال میں مسترد ہونے کے بعد تیسرے سال پھر کھیلا، اس کے بعد پشاور ریجن کھیلا جہاں پرفارم کر کے پاکستان انڈر 19 کیلئے نام آیا۔

حارث نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کی طرف سے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کا دورہ کیا، انڈر19 ایشیا کپ کھیلا اور انڈر19 ورلڈکپ کھیلا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ نئے سیٹ اپ میں خیبرپختونخوا کی جانب سے پچھلے دو سال سے کھیل رہے ہیں۔

محمد حارث نے پشاور زلمی کی جانب سے اپنی پہلی اور یادگار اننگز کھیلنے پر ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک پلان دیا گیا تھا اور انہوں نے اسی کے مطابق کھیل پیش کیا جس میں کامیابی ملی۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کو انڈر19 میں گوگل کہا جاتا تھا اس کی وجہ کیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس معلومات بہت زیادہ ہیں اور ساتھی کھلاڑیوں کو ان سے جو بھی معلومات درکار ہوتی ہے وہ دے دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں (پی ایس ایل میں) بھی گوگل کے نام سے پکارا جاتا ہے اور اسی سے مشہور ہو رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں