حکومت نے مسافر ٹرینوں کو ایک بار پھر نجی شعبےکے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع پاکستان ریلوے کے مطابق ٹرینیں نجی شعبےکے اشتراک سے چلانےکے لیے ٹینڈر اگلے ماہ جاری ہونےکا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ماضی میں 32 ٹرینوں میں سے 15 ٹرینوں میں نجی شعبے نے دلچسپی ظاہر کی تھی اور صرف دو مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کی منظوری دی گئی تھی، بقیہ 13 ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کی پیشکش کم بولی پر مسترد کی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکام چاہتے ہیں کہ نجی شعبہ ریلوے کو معقول رقم ادا کرے اور مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں بھی دے۔