پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
مریم نواز نے کارڈ ٹوئٹ کراتے ہوئے لکھا کہ میرے بیٹے جنید کا سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سے 22 اگست کونکاح ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے کے باعث بیٹے کے نکاح میں شرکت نہیں کرسکوں گی۔
My son Junaid’s nikah with Ayesha Saif-ur-Rahman Khan will take place in London on 22nd August Insha’Allah. Unfortunately, I will not be able to attend the ceremony owing to blatant victimisation, bogus cases and my name on ECL. 1/2 pic.twitter.com/7HYrm5mNaH
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2021
انہوں نے کہاکہ جب جیل میں تھی تب میری والدہ کا انتقال ہوا، اب اپنے بیٹے کی خوشیوں میں شریک نہیں ہوسکوں گی۔
مریم نواز نے اعلان کیا کہ بیٹے کے نکاح میں شرکت کیلئے حکومت کوبیرون ملک جانے کی درخواست نہیں کروں گی اور میں اپنا معاملہ اللہ پرچھوڑتی ہوں۔