مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر شیئر کردیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے جنید صفد ر اور عائشہ سیف کے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہو ئے لکھا کہ ’ اللہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے‘۔
خیال رہے کہ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جہاں دلہا اور دلہن نے نکاح نامے پر دستخط کردیے اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ نکاح کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی۔
اللّہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے ♥️🤲🏼 pic.twitter.com/AJTUzxl2xQ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 22, 2021