مرکزی رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک کا مرتضیٰ وہاب کی ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے پر تعیناتی پر رد عمل سامنے آ گیا.
سندھ حکومت کے سیلیکٹڈ ایڈمنسٹریٹر کو 2018کے عام انتخابات میں عوام رجیکٹ کر چکے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگا نے سے ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروانا چاہتی۔
جب سے وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کا رخ کرنے کی بات کی ہے تب سے پیپلز پارٹی کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے کو سیاسی کر کے متنازع بنا دیا ہے۔
سندھ حکومت نے ثابت کردیا کہ انہیں کراچی کی ترقی سے زیادہ اپنی سیاست عزیز ہے۔
بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں اپنی شکست سے خوفزدہ ہے۔
پیپلز پارٹی کا اگلا ہدف کراچی کی ترقی کے لئے مختص فنڈز پر ہاتھ صاف کرنا ہے۔
پیپلز پارٹی جانتی ہے کہ ان کی سندھ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اس لئے جاتے جاتے مال سمیٹنے میں مصروف ہیں۔
سندھ حکومت اچھی طرح جان لے کہ ہم انہیں سندھ کو مزید تباہ نہیں کرنے دیں گے۔