صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 354 روپے سے کم ہو کر 345 روپے کلو ہوگیا جبکہ فارمی انڈے 160 روپے درجن ہوگئے ہیں۔
یاد رہےگزشتہ روز لاہورمیں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا،مرغی کا گوشت 15 روپےفی کلو بڑھ گیا تھا۔
جس کے بعد مرغی کا گوشت 370 روپے سے بڑھ کر 400 روپے فی کلوفروخت ہونے لگا تھا، جبکہ فارمی انڈے 163 روپے درجن فروخت ہورہے تھے۔