کراچی: سندھ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ میں اہم تبدیلیاں کر دی گئیں، وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب سے محکمہ ماحولیات کا عہدہ واپس لے لیا ہے اور انہیں کراچی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے ۔ ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مرتضیٰ وہاب ترجمان حکومت سندھ، مشیر قانون کے ساتھ ساتھ ایڈمنسٹریٹر کراچی ہوں گے۔