راولپنڈی کی مقامی عدالت نے مدرسے کی طالبہ سے استاد کی زیادتی کیس کی تفتیش میں سست روی پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔
مدرسے کی طالبہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم مفتی شاہ نواز اور ملزمہ عشرت حنیف ایڈیشنل سیشن جج ملک اعجاز کی عدالت میں پیش ہوئے۔
مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم مفتی شاہ نواز کی عبوری ضمانت منظور
عدالت نے تفتیش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ متاثرہ طالبہ سے لیے گئے سیمپل ابھی تک فارنزک لیب کیوں نہیں بھیجے؟
تفتیشی افسر محمد اسلم نے جواب دیا کہ سی پی او راولپنڈی نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔
اس موقع پر ملزمان کے وکیل کا کہنا تھاکہ جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔
اس پر عدالت نے ملزمان کے وکیل کی التواکی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔