وزیر تعلیم سندھ سردا رشا ہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کل سے صوبے بھر کے سکولوں میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردا رشا ہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سیکرٹری سکولز اکبر لغاری اور سیکرٹری کالج خالد حیدر شاہ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں پیر سے سکولوں میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنے، نجی سکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لینے، انسپیکشن کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے، ڈیٹا بیس مکمل کرکے مکینزم بنانے اور اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسی نیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے،سکول کھلے رکھنے کے لیے ہمیں بھی نویں سے بارہویں تک طلبا کی ویکسی نیشن کرنا ہوگی، والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے۔