پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
محمد رضوان ایک سال میں 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان نے ایک ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اعزاز ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔
رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا‘۔
Sirf Allah se hota hai.
Allah k ghair se nahi hota.These records are for my beloved Pakistan. Grateful to you all for your tremendous support and love. #Alhumdulillah https://t.co/blRc43ovT1
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) December 16, 2021
رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں ان اعزازات کو پاکستان کے نام کرتے ہوئے پیار اور تعاون کرنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا بھی کیا۔
خیال رہے کہ محمد رضوان ایک کلینڈر ائیر میں 48 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔
اس سے قبل محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔