وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے اپنی کارکردگی کا سہرا سابق ہیڈ کوچ مصابح الحق اور بالنگ کوچ وقار یونس کے سَر باندھ دیا۔
گزشتہ روز محمد رضوان ویسٹ انڈیز کیخلاف 87 رنز کی اننگز کھیل کر سال 2021 میں تمام لیگز اور انٹرنیشنل میچز میں ایک سال میں 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انہیں بیٹنگ آرڈر میں اپنی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کی اجازت دینے سے اس سال کارکردگی کا تسلسل برقرار رہا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پیغام میں وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی کا کریڈیٹ خود نہیں رکھنا چاہتا، میری بیٹنگ میں تسلسل میں اہم کردار سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق، بالنگ کوچ وقار یونس اور شاہد اسلم کا ہے جنہوں نے مجھے بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کیا، جس کے باعث میں پرفارمنس دینے کے قابل ہوا.
انہوں نے کہا کہ کپتان بابراعظم دوسری طرف بیٹنگ کر رہے ہوں تو انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی، آپ کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہمیں کسی فیلڈر یا بالر کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔
Babar Azam, the record holder for captaining a side in most wins (20) in a year, and 2021's most successful batter Mohammad Rizwan recap the series#HumTouKhelainGey #PAKvWI pic.twitter.com/hyazJnqLHR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2021