محمد رضوان سال کے بہترین T20 انٹرنیشنل کرکٹر قرار

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کو سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کرکٹر آف دی ائیر کے لئے محمد رضوان، وانندو ہسارنگا، مچل مارش اور جوز بٹلر کی نامزدگیاں ہوئیں۔

محمد رضوان نے 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں1326 رنز 73.66 کی اوسط سے بنائے۔

محمد رضوان نے ایک سنچری بنائی اور وکٹوں کے پیچھے 24 شکار کئے۔

رضوان کی یادگار پرفارمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف رہی۔

ومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ڈبل خوشی اس بات کی ہے کہ یہ ایوارڈ پاکستان کو ملا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کی ٹاپ ٹیمز میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے، کریڈیٹ ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کرکٹرز کو بھی جاتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کی محنت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستان ٹیم کا نام ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ایوارڈز کے لئے ناموں کے اعلان کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،دو دنوں میں 13مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں