کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو رپورٹ کا اعلان آج کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد حسنین کی ایک سے زائد گیندوں پر ٹیسٹ میں اعتراض سامنے آیا ہے جس کے باعث محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قراد دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد حسنین اپنا بولنگ ایکشن درست کرکے دوبارہ ٹیسٹ دیں گے، محمد حسنین بولنگ ٹیسٹ کلیئر ہونے پر دوبارہ ایکشن میں آئیں گے۔
بولنگ ایکشن کی درستی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نوجوان فاسٹ بولر کی معاونت کرے گا۔
یاد رہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران رپورٹ ہوا، بگ بیش میں حسنین نے سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کی تھی۔
محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں ہوا تھا۔